خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ انتخابات کے حکم کو پشاور ہائی کورٹ نے معطل کردیا گیا
جمعرات 11 جون 2015 19:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ انتخابات کے حکم کو پشاور ہائی کورٹ نے معطل کردیا گیاہے۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم اور جسٹس ارشاد قیصر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حلقہ پی کے 95 میں جماعت اسلامی کے کامیاب اْمیدوار اعزاز الملک کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جو خواتین عدالت میں پیش ہوئی تھیں انہوں نے کہاکہ جن خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ان کا تعلق ایک غیر سرکاری تنظیم سے ہے۔جمعیت علمائے اسلام کی ایم این اے عائشہ سید نے عدالت کو بتایا کہ عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا گیا تھا تاہم وہ خود سے ہی انتخابات میں ووٹ ڈالنے نہیں آئیں۔(جاری ہے)
عدالت نے بیانات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو معطل قرار دیدیا۔
یاد رہے کہ مذکورہ حلقے سے جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک کامیاب قرار پائے تھے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی سردار بہادر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔پی کے 95 میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ حلقے میں 53 ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جنہوں نے اپنا حق رائے استعمال نہیں کیا اس سے قبل یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ قبائلی جرگے نے خزانہ پولنگ اسٹیشن پر خواتین کو ووٹنگ سے روک دیا جہاں 1000 خواتین رجسٹرڈ تھیں۔مذکورہ نشست جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.