پرامن ایٹمی ریاست کے خلاف دھمکیاں بھارت کومہنگی پڑیں گی،انعام ا لحق

جمعرات 11 جون 2015 19:05

راولپنڈی 11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) جماعت اسلامی سیاسی کمیٹی دھمیال کے صدر انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ بزدل نریندرمودی اوراس کے وزارء پاکستان اورامت مسلمہ کے خلا ف زہراگلنابند کریں ۔

(جاری ہے)

پرامن ایٹمی ریاست کے خلاف دھمکیاں گائے ماتا کے پجاریوں کومہنگی پڑجائیں گی ،پاکستانی عوام کے جذبہ ایمانی اورعسکری قوت سے باخبرہندوستان گیدڑبھبکیاں بندکرے،بنگلہ دیش ،مصر،برمااورہندوستان کی اسلام دشمنی اورمسلمانوں پرمظالم کے خلاف خطہ پوٹھوہارکے عوام 14جون کو مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اشرف کالونی میں رابطہ عوام مہم کے دوران کیا ۔ انعام الحق اعوان نے اہلیا ن راولپنڈی سے اپیل کی کہ وہ برما کے روہنگیا مسلمانوں سمیت دیگرممالک میں طاغوتی قوتوں کی جانب سے مسلمانو ں پر مظالم کے خلاف لیاقت باغ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک 14جون کو ہونے والے احتجاجی مارچ میں شریک ہوں ۔

متعلقہ عنوان :