کریگ کیزویٹر کے بعد میٹ پرائر بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے ریٹائر

جمعرات 11 جون 2015 18:46

کریگ کیزویٹر کے بعد میٹ پرائر بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے ریٹائر

لندن ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین میٹ پرائر نے ایچیلس انجری کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ سال بھارت کے خلاف لارڈز میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انہیں اس انجری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ بقیہ سیزن نہیں کھیل پائے تھے۔ اپنے ایک بیان میں میٹ پرائر نے کہا کہ اس ایچیلس انجری سے نجات کیلئے میں نے ہر ممکن کوشش کی مگر مکمل طور پر اس سے نجات حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اسی وجہ سے میں کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا مایوس کن دن ہے کیونکہ میں ابھی مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا مگر فٹنس مسائل نے مجھے ریٹائر منٹ پر مجبور کر دیا ہے۔ 33 سالہ پرائر نے انگلینڈ کی جانب سے 79 ٹیسٹ میچز میں 4099 رنز سکور کئے ہیں جس میں 7 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 13 سٹمپ اور 243 کیچز پکڑے۔ واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کے دوسرے کرکٹر ہیں جنہوں نے انجری مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے ریٹائر منٹ لی ہے، گزشتہ ہفتے وکٹ کیپر بلے باز کریگ کیزویٹر بھی آنکھ پر لگنے والی چوٹ کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :