ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے وفد کی کمشنر و ڈی سی او سے ملاقات‘کمشنر کی چارٹر آف ڈیمانڈ کے بارے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی
جمعرات 11 جون 2015 18:41
فیصل آباد ۔11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وفد نے کمشنر و ڈی سی اوفیصل آباد سے ملاقات کی جس میں کمشنر نے چارٹر آف ڈیمانڈ کے بارے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر ملک محمد ایوب سیالوی نے نائب صدر ملک سفیرا خاں وسیر ایڈووکیٹ ، سیکرٹری رانا کاشف سلطان خاں اور جوائنٹ سیکرٹری افشین بلال گل ایڈووکیٹ کے ہمراہ کمشنر فیصل آبادڈویژن محمد نسیم نوازسے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی جس میں ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل ،اے ڈ ی سی جی فیصل آباد مہر شفقت اللہ مشتاق بھی موجود تھے۔
انہوں نے بتایاکہ میٹنگ کے دوران کمشنر اورڈی سی اوفیصل آباد کو ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے وکلاء کی فلاح وبہبود کے مطالبات چارٹر آف ڈیمانڈ کی صورت میں پیش کئے گئے جس پر کمشنر نے فیصل آباد بار کے تمام مطالبات اپنی سفارشات کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تک پہنچانے اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ قبل ازیں صدر بار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وکلاء کی فلاح وبہبود اور درپیش مسائل کے حل کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ ایک لیٹر کی شکل میں ارسال کیا تھا جسکے رسپانس میں مذکورہ میٹنگ کمشنر فیصل آباد کی طرف سے انکے آفس میں منعقد کی گئی ۔
دریں اثنا ء صدر بار ملک محمد ایوب سیالوی ایڈووکیٹ نے مذکورہ میٹنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کمشنر و ڈی سی او فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ فیصل آباد بار کے وکلاء کے فلاح وبہبود سے متعلق چارٹر آف ڈیمانڈ پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.