یورپی یونین اور لاطینی امریکی ممالک کا سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 11 جون 2015 18:37

برسلز ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یورپی یونین اور لاطینی امریکی ممالک کا سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین میں خارجہ امور کی نگران فیدیریکا موگیرینی نے کہا کہ 61 ممالک کا یہ اجلاس اپنے باہمی روابط کو مزید بہتر کرنے کا ایک نادر موقع ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے خطاب میں دونوں خطّوں کے مابین مضبوط اقتصادی روابط پر زور دیا۔

اس دو روزہ اجلاس کے آخری روز تعمیر و ترقی کی پالیسیوں پر بھی بات ہوئی۔ یورپی کمیشن نے لاطینی امریکی ممالک میں 120 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ برسلز اجلاس میں بحیرہ کیریبیئن ، لاطینی امریکا اور یورپ کے چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوئے۔