ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،0.83 فیصد اضافے پر بند ہوئی

جمعرات 11 جون 2015 18:34

ہانگ کانگ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی رہی جو 0.83 فیصد اضافے پر بند ہوئی جس کی وجہ نیویارک سٹاک میں تیزی اور چین کی بہتر اقتصادی ڈیٹا رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

ملک کا اہم ترین، ہینگ سینگ انڈیکس 220.21 پوائنٹس اضافے کے بعد 26907.85 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کی کل مالیت 124.30 ارب ہانگ کانگ ڈالر (16.04 ارب امریکی ڈالر)رہی۔ادھر امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کی صورتحال رہی اور ملک کے اہم ترین ڈوو جونز انڈیکس میں 1.33 فیصد،ایس اینڈ پی۔500 انڈیکس میں 1.20 فیصد جبکہ نصداق کمپوزٹ انڈیکس میں 1.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔