جرمنی اور فرانس نے مالیاتی بحران بارے قرض دہند گان کے ساتھ بات چیت پر اتفاق کیا ہے،یونان

جمعرات 11 جون 2015 18:34

برسلز ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یونان نے کہا ہے کہ جرمنی اور فرانس نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یونان کو دیوالیہ پن سے بچانے اورقابل عمل حل کی تلاش کیلئے بین الاقوامی قرض دہندہ اداروں کے ساتھ بات چیت میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔گزشتہ روز برسلز میں یورپی یونین اور لاطینی امریکی ملکوں کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یونان کے وزیراعظم الیکسز سپراس نے کہا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانس کے صدر فرانکوز ہولاندے جیسے بڑے یورپی رہنماؤں نے ہمارے اس مئوقف کا ادراک کرلیا ہے کہ یونان کے مالی بحران کو ختم کرنے کیلئے ایک قابل عمل حل تلاش کرنا ہوگا جس سے اس مسئلے کے حل کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ادھر جرمن حکومت کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چانسلر انجیلا مرکل، فرانس کے صدر فرانکوز ہولاندے اور یونان کے وزیر اعظم الیکسز سپراس کے درمیان برسلز میں ہونے والی بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یونان کے مالیاتی بحران کے حل کیلئے متعلقہ حکومت اور آئی ایم ایف، یورپین کمیشن اور یورپین سنٹرل بینک جیسے قرض دہندہ اداروں کے درمیان بات چیت کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا کوئی قابل عمل راستہ تلاش کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :