نریندر مودی کے منفی بیانات سے پاک بھارت کرکٹ متاثر نہیں ہونئی چاہئے، عبدالقادر

جمعرات 11 جون 2015 18:32

نریندر مودی کے منفی بیانات سے پاک بھارت کرکٹ متاثر نہیں ہونئی چاہئے، ..

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے، بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کی بیان بازی سے کرکٹ متاثر نہیں ہونی چاہئے اور دونوں ممالک کے مابین رواں سال سیریز شیڈول کے مطابق ہونی چاہئے۔ گزشتہ روز اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے لیگ سپنر نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بلکہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے بھی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ ایشز سے زیادہ مقبول ہے اور دونوں ممالک کے مابین میچز کو پوری دنیا میں بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے اس لئے نریندر مودی کے منفی بیانات کی وجہ سے کرکٹ متاثر نہیں ہونی چاہئے اور رواں سال یو ای اے میں پاک بھارت سیریز شیڈول کے مطابق ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز کے حوالے سے عبدالقادر نے کہا کہ قومی ٹیم کو کسی صورت بھی آئی لینڈرز کو آسان نہیں لینا چاہئے، سری لنکن ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ سخت حریف ثابت ہوئے ہیں اس لئے قومی ٹیم کو ان غلطیوں سے اجتناب کرنا ہوگا جو ان سے دورہ بنگلہ دیش کے دوران سرزد ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کو سیریز میں ضرور چانس دینا چاہئے تھا کیونکہ انہیں نئے ایکشن کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :