برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف پاکستان عوامی تحریک سبی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 11 جون 2015 18:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزماں کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن سبی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ضلعی دفتر سبی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ق ، پاکستان فلاح پارٹی ، اے ٹی آئی ،اصلاح الفکرا سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی قبل ازین اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14جون بروز اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی مذہبی تنظیموں کو دعوت دی جائے گی تاکہ ہم سب مل کر برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاج کرسکیں بعدازاں آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فضل احمد صائم نے حاصل کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک مہناح القرآن کے سید ہمت علی شاہ ، حاٖفظ فصل صائم ، سہیل احمد ، پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر شیخ رشید خجک ،انجمن طلبہ اسلام کے ضلعی رہنماء محمد آصف بھٹی ،پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر مہیم خان ،اصلاح الفکرا کے ضلعی امیر ساول فقیر ،صدر علماء کونسل عبدالطیف نقشبندی و دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں بت پرست طبقے نے مسلمانوں پر ظلم وستم وتشدد کا بزار گرم کردیا ہے بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام ظلم کی انتہا ہے برما میں ظلم کی دستانیں مسلمانوں کو کچلنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے عرصہ دراز سے برما میں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے جس کی دنیا میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم و بربریت کے خلاف عالمی اداروں ،نام نہاد این جی اوز سمیت حکومت پاکستان کی مسلسل خاموشی سیاہ باب ہے پاکستان تحریک انصاف برما کے مسلمان بھائی سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برما کے مسلمانوں کی نسل کشی برما میں قتل وغارت گیری کرنے کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں برما میں مسلمانوں کا قتل عام ناقابل برداشت ہے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو مل کر برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے برما کے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارئے ایمانی غیرت کا تقاضہ ہے آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف کرار داد پیش کرئے مقررین نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث رانا ثناء اﷲ کو وزیر قانون بنانا قانون کا مذاق ہے ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہر فورم کااستعما ل کریں گے ملزماں کی گرفتاری اور سزا تک ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔