ڈائریکٹر زراعت وڈائریکٹر لائیواسٹاک کا صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پرنوشکی کا دورہ

جمعرات 11 جون 2015 18:18

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)ڈائریکٹر زراعت وڈائریکٹر لائیواسٹاک کا صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پرنوشکی کا دورہ کیااور مقامی آفیسران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی اس موقع پر تقریب سے ڈائریکٹر زراعت وزیر خان ضافی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عبدالمجید کاکڑ ڈسٹرکٹ زراعت آفیسرنوشکی عبدالرازق بادینی ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر چاغی رحمت اﷲ بادینی آفیسر محمد رفیع مینگل لائیو اسٹاک آفیسر نوشکی حاجی محمد اسماعیل سمالانی زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر ذکریا جمالدینی حاجی شاہ زمان ماندائی ودیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان کے زراعت اور لایؤ اسٹاک میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں صوبائی حکومت نے 2015.16سال کو لایؤ اسٹاک اور زراعت کا سال قرار دی ہے اس حوالے سے بر وقت پروگرام مکمل کرینگے بلوچستان کے 70فیصد لوگوں کا زریعہ معاش زراعت اورلا ئیو اسٹاک سے وابستہ ہیں مگر قحط سالی کے وجہ سے بلوچستان میں لا ئیو اسٹاک اور زراعت پر خصوصی توجہ دی جائے محکمہ لایؤ اسٹاک اور زراعت کو ڈیویلپمنٹ فنڈ نہ ہو نے کے برابر ہیں خشک سالی کی وجہ سے جانوروں کو خوراک اور ادویات کی سخت ضرورت ہیں مگر فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں سخت مشکلات کا سامنا ہیں بلوچستان میں سطہ زمین پانی کم ہو نے کی وجہ سے زمیندار کم پانی والے کاشت زیتون انگور پستہ کی جانب زمینداروں کو راغب کیا جائے لوگوں میں زراعت لائیو اسٹاک شعور آگاہی پیدا کیا جائے ڈسٹرکٹ آفیسران زمینداروں کو ہدایت دے کہ گرین ہاؤسز ٹرنل بنائے زمیندار اپنے اپنے اضلاع کے آفیسران کے ساتھ مہینہ میں ایک دفعہ ضرور میٹنگ کرے کاشت کار اور آفیسران ایک دوسرے کے تجربوں سے فائدہ اٹھائے علاقے کے شعبہ زراعت اورمالداری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہ قحط سالی کے باعث دونوں شعبہ بری طرح متاثر ہو چکے ہیں ایم پی اے کے زراعی فنڈز زمیندار ایکشن کمیٹی کے مشاورت کے بغیر تقسیم کی جاتی ہیں جس کی وجہ حقیقی زمیندارریلیف سے یکسر محروم ہوتے ہیں�

(جاری ہے)