کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم سے حملہ، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 11 جون 2015 18:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پشتون آباد میں واقع گھر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے محمود آباد میں نامعلوم افراد نے صبح 4 بجے عصمت اﷲ نامی شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 گاڑیوں اور گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی کی اطلاع نہیں ملی حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔