ماڈل ٹاؤن میں پولیس کاسرچ آپریشن،40افراد کو حراست میں لے لیا

جمعرات 11 جون 2015 18:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 40سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،زیرحراست مشکوک افراد سے ان کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کی پیش نظر لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران 1480افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔ آپریشن کے دوران 42مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔مشکوک افراد کو نامکمل دستا ویزات اور شناخت ظاہر نہ کرانے کی بنا پر حراست میں لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :