ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ بروقت جاری نہ کرنے پر نادرا حکام سے 10روز میں وضاحت طلب کر لی

اوورسیز پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں ،یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے ، حکومت کو فوری ان کے مسائل حل کرنے چاہئیں‘ جسٹس فرخ عرفان کے ریمارکس

جمعرات 11 جون 2015 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ بروقت جاری نہ کرنے پر نادرا حکام سے 10روز میں وضاحت طلب کر لی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نادرا کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ بروقت جاری نہیں کیے جا رہے جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ جسٹس فرخ عرفان نے ریمارکس دئیے کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں ۔ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے ، حکومت کو فوری ان کے مسائل حل کرنے چاہیئں ۔ عدالت نے اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ بروقت جاری نہ کرنے پر نادرا حکام سے دس روز میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :