کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں میں 1لاکھ 68ہزار637ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ

جمعرات 11 جون 2015 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ 68ہزار637ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ42 ہزار152ٹن درآمدی کارگو اور26ہزار485ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں16ہزار987ٹن بلک کارگو،76ہزار471ٹن خشک کارگو اور65ہزار 681ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں2ہزار438ٹن بلک کارگو،19ہزار901ٹن خشک کارگو اور6ہزار584ٹن مائع کارگو شامل تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے درآمدات میں 54ہزار80ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،5ہزار404ٹن بلک کارگو اور 5ہزار463ٹن ڈی اے پی کھاد جبکہ درآمدات میں 16ہزار 738ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،725ٹن بلک کارگواور2ہزار438ٹن چاول شامل تھا اس دوران بندرگا ہ پر 8جہاز لنگرانداز ہوئے اور8جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 10جہازوں کی آمد اور 5جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔`

متعلقہ عنوان :