وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی کوئٹہ میں پولیس پر فائرنگ کی مذمت، پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات 11 جون 2015 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔