وزیراعلیٰ کی وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ پولیس فائرنگ سے راولپنڈی میں جاں بحق بھائیوں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:57:37 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:57:37 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:57:36 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:55:29 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:55:29 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:55:29 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:54:27 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:52:50 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:42:41 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:42:16 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:37:57
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

وزیراعلیٰ کی وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ پولیس فائرنگ سے راولپنڈی میں جاں بحق بھائیوں کی رہائش گاہ آمد

پولیس اہلکاروں کا دونوں بھائیوں پر براہ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہ تھا، ذمہ دار کڑی سزا سے نہیں بچ پائیں گے , وعدہ ہے کہ آپ کو انصاف ہر صورت دلاؤں گا،شہبازشریف کی مقتولین کی والدہ کو یقین دہانی , میں آپ کے بیٹے تو واپس نہیں لا سکتا لیکن انصاف ضرور ہوگا اور ملزم قرار واقعی سزا پائیں گے:وزیراعلیٰ پنجاب , جنہوں نے بھی یہ ظلم کیا ہے وہ قرار واقعی سزا کے حقدار ہیں:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان , وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ نے مقتولین کیلئے فاتحہ خوانی کی، لواحقین کیلئے 15،15 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں ذیشان بٹ اور شکیل بٹ کی رہائش گاہ ڈھوک علی اکبر شکریال، راولپنڈی گئے اور غمزدہ اہل خانہ سے اس اندوہناک واقعہ پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ذمہ داروں کو قانون کے تحت قرار واقعی سزا دی جائے گی اور تحقیقات میں قصور وار پائے جانے والے کسی بھی شخص سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی والدہ اور سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر والدہ اور لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر اآپ سے وعدہ ہے کہ آپ کو انصاف ہر صورت دلاؤں گا۔

پولیس اہلکاروں کا دونوں بھائیوں پر براہ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہ تھا۔آپ کے خاندان کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، ظالم کڑی سے کڑی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔پولیس اہلکاروں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ براہ راست گولیاں چلائیں اور کسی کا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیں۔ میں آپ کے بیٹے تو واپس نہیں لا سکتا لیکن انصاف ضرور ہوگا اور ملزم قرار واقعی سزا پائیں گے۔



مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/06/2015 - 17:55:29 :وقت اشاعت