انتخابی عمل کو منصفانہ اور شفاف نہ بنا یا گیا تو عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ زنی ہوتی رہے گی‘محمد جمیل

سیاسی اور مذہبی جماعتیں جمہوریت کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہی ہیں اور ملی بھگت سے قومی خزانے کولوٹا جارہا ہے

جمعرات 11 جون 2015 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو منصفانہ اور شفاف نہ بنا یا گیا تو عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ زنی ہوتی رہے گی، جس ملک میں اراکین اسمبلی کی بولیاں لگتی ہوں وہاں جمہوریت کاکیاحال ہوگا، اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا لولی لنگڑی جمہوریت آمریت سے بہتر ہوتی ہے مگربرسراقتدار جماعتوں نے خاندانی آمریت مسلط کرکے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے،ایسا لگتا ہے کہ جمہوریت صرف چند خاندانوں کے گھر کی لونڈی بن کررہ گئی ہے، سیاسی اور مذہبی جماعتیں جمہوریت کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہی ہیں اور ملی بھگت سے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، مقتدر قوتوں کے بھی اپنے مفادات ہیں اور وہ سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتی ہیں ہرسیاسی جماعت اقتدا ر میں آنے کیلئے مقتدر قوتوں کا سہارا ڈھونڈتی ہے اوراقتدار میں آکرلوٹ مارشروع کردیتی ہے،1970تک متوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے بعض سیاسی خاندان آج اربوں کھربوں کے مالک بن چکے ہیں اور قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی جارہی ہے،برسراقتدار خاندانوں کے بیرونی ممالک میں بھی اربوں کھربوں کے اثاثے ہیں،ملک میں اسوقت کوئی بھی ایسا ادارہ موجود نہیں جو قومی لٹیروں پرہاتھ ڈال سکے، ہم پر امید ہیں کہ وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب تکلیف دہ انقلاب کے ذریعے ظالموں ،لٹیروں اور بڑے بڑے چوروں کا یوم حساب شروع ہوگا اور انہیں لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑیگا۔

`

متعلقہ عنوان :