رواں مالی سال جولائی تا مئی؛سمندر پار پاکستانیوں نے 16 فیصد اضافے سے 16ارب 63کروڑ 27 لاکھ60 ہزار ڈالر وطن بھجوائے
جمعرات 11 جون 2015 17:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ریکارڈ 16ارب 63کروڑ 27 لاکھ60 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھجوائی گئی 14ارب 33کروڑ 83لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم سے 2ارب29کروڑ43لاکھ80ہزار ڈالر یا 16 فیصد زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2015 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات1ارب 66کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہیں جو اپریل 2015 کے مقابلے میں 1.37فیصد اورمئی 2014ء کے مقابلے میں 15.46 فیصد زائد ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 52کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار ڈالر،، متحدہ عرب امارات 39کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار ڈالر،امریکا 22کروڑ 11 لاکھ ڈالر، برطانیہ 19کروڑ 41لاکھ 50 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 19کروڑ 6لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے 2 کروڑ 85 لاکھ ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، ا?سٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے 10کروڑ 10 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.