بجٹ 2015-16 میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کو اہمیت دی جائے گی

جمعرات 11 جون 2015 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) صوبائی محکموں اور نیم حکومتی اداروں سے اخراجات جاریہ اور ترقیاتی اخراجات کے تخمینہ کے بعد وزارت خزانہ پنجاب نے آئندہ مالی سال 2015-16ء کے صوبائی بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کو اہمیت دی جائے گی جبکہ مزدور کی تنخواہ کم از کم تیرہ ہزار ماہانہ مقرر کی جائے گی۔ ممکنہ سیلاب اور آفات سے نمٹنے کے لئے چار ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سٹوڈنٹ سکالرشپ سکیم کے لئے بھی چار ارب پچاس کروڑ روپے مختض کرنے کی تجویز زیر غور ہے علاوہ ازیں خادم اعلی رورل روڈ پروگرام کے لئے تیس ارب سے زائد رقم مختص کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :