کوئٹہ، دہشت گردوں کی پولیس موبائل وین پر فا ئر نگ اے ایس آئی سمیت 4 اہلکارجاں بحق

صدرمملکت ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس اہلکاروں کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 11 جون 2015 17:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کوئٹہ میں موٹرسائیکل پرسوارمسلح دہشت گردوں نے ایک بارپھرپولیس موبائل وین کونشانہ بنایاجن میں اے ایس آئی سمیت 4پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے صدرمملکت ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس اہلکاروں کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکوئٹہ کے علاقے پشتون آبادمیں نصراللہ خان چوک پرنامعلوم مسلح دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل پراس وقت فائرنگ کردی جب موبائل وین معمول کی گشت پرتھی جس کے نتیجے میں پولیس وین میں سواراے ایس آئی وزیرمحمد،کانسٹیبل ظاہرخان،محمودالحسن اورڈرائیورکلیم اللہ شدیدزخمی ہوگئے زخمیوں کوفوری طورپرسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے واقعہ کے بعدملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کونشانہ بناناقابل مذمت اوربزدلانہ فعل ہے اورجلدہی ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگاصدرپاکستان ممنون حسین ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے پشتون آبادمیں پولیس اہلکاروں کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کوہدایت کی کہ وہ پولیس اہلکاروں کی قتل میں ملوث افرادکوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آبادمیں پولیس اہلکاروں کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روزقبل بھی پشتون آبادتھانے کے 4پولیس اہلکاروں کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاتھاجس کے بعدپولیس نے کوئٹہ شہرمیں سیکورٹی انتہائی سخت کی تھی کوئٹہ میں جاری پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعدپولیس حکام سرجوڑ کربیٹھ گئے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے نئے حکمت عملی پرغورشروع کردی ۔

`