عمرہ ویزے کی معیاد15دن ہے‘ زیادہ قیام غیر قانونی ہے ‘ مقررہ وقت پرزائرین واپس نہ بھیجنے والی چھ کمپنیاں معطل

جمعرات 11 جون 2015 17:18

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)سعودی وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب میں قیام کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے اور اس سے زیادہ قیام غیر قانونی ہے۔ وزارت کی طرف سے عمرہ سروسز مہیا کرنے والی 145کمپنیوں کو ا س سلسلے میں تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان عبد اﷲ مرغلانی نے بتایا ہے کہ اس قانون کی پابندی نہ کرنے والی کمپنیوں کو آئندہ عمرے کے ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے ۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرہ کے لئے مملکت میں داخلے کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ دریں اثناء سعودی وزارت حج نے مقررہ وقت پر عمرہ زائرین کو ان کے ملکوں کو واپس نہ بھیجنے پر چھ عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا ہے-