پنجاب بھر میں654ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق،789زخمی

جمعرات 11 جون 2015 17:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 654ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق جبکہ 789زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ243افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں260ڈرائیورز ،34کم عمرڈرائیور،388مسافراور152پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ134ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت142متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد59حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں49حادثات میں61متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل800متاثر ہونے والوں میں سے658مرد اور142خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں108افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور528فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور164زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر526موٹر سائیکلز80آٹو رکشے64موٹر کاریں52مسافربس21ٹرک اور81دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :