اسلام آباد : رحما ن ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، نریندر مودی پر مقدمہ درج کروائیں گے، رحمان ملک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 16:52

اسلام آباد : رحما ن ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) : رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے بیانات پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے، مودی کو پاکستان میں ہماری مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا پڑے گا، اگر مودی پاکستان نہ آئے تو جوڈیشل کمیشن بھارت جا کر مودی کا بیان ریکارڈ کرے گی، انہوں نے کہا کہ مودی کے بیان کو عالمی عدالت انصاف میں بھی لے کر جائیں گے، مودی نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش کی ہے، ایک کانگرس پر حملہ جبکہ دوسری جانب مودی نے سقوط ڈھاکہ قتل عام کا بھی اعتراف کیا ہے.