ڈھاڈر، دنیا میں کوئی مذہب ،فرقہ ،مسلک دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، نصرت مہمانہ قریشی

جمعرات 11 جون 2015 16:44

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) اورینٹل ویلفئرٹرسٹ پاکستان کی چیئرپرسن نصرت مہمانہ قریشی نے کہا کہ دنیا میں کوئی مذہب ،فرقہ ،مسلک دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتاکیونکہ ایک انسان قتل پوری انسانیت کا قتل ہے برمہ میں مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور عالمی امن کے ٹھیکداروں کے لیے لمہ فکریہ ہے بحثیت انسان ہر کسی کو اپنے مذہب کی تعظیم کا پورا حق ہے مگر کسی دوسرے مذہب کے لوگوں پر ظلم وبربریت کا درس بھی کہیں نہیں ملتا مساجد ،مداراس ،درباروں ،امام بارگاہوں ،چرچوں ،مندروں گرجا گھروں پر حملے کرنیوالے انسان نہیں بلکہ انسانوں مین چپھے بھیٹرئیے ہیں نصرت مہمانہ قریشی نے اپنے مذمتی بیان مذید کہا کہ سانحہ پشاور چرچ ہو ،سانحہ مستونگ ہو ،یوحنا آبا د ہو ،سانحہ کراچی ہو یاکوئی اور قابل مذمت اقدام ہیں پاکستان دہشت گرد نہیں بلکہ پاکستانی خوددہشت گردی کا شکار ہیں ہمیں اپنے تمام تر اختلافات کو ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹاہونا ہوگا اسی مین ہماری بقاء اور فلاح کا راز مضمر ہے ۔

متعلقہ عنوان :