وزارت تجارت نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 50 کروڑ روپے کے اجرا کیلئے وزارت خزانہ سے رابطے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 11 جون 2015 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزارت تجارت نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت 50 کروڑ روپے کے اجرا کے لیے وزارت خزانہ سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت سالانہ ایک ارب روپے چار سہ ماہیوں میں جاری کرتا ہے، لیکن رواں مالی سال اس ضمن میں اب تک صرف دو اقساط جاری کی گئی ہیں، جس کے باعث وزارت تجارت کی جانب سیایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت شرع ہونے والے منصوبے تاحال مکمل نہیں کیے جا سکے۔ وزرت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ بقایا پچاس کروڑ روپے کے اجرا کے لیے وزارت خزانہ سے جلد بات چیت کی جائے گی۔