سندھ میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل، ڈپٹی کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دفاتر میں فہرستیں آویزاں کر دی گئیں

جمعرات 11 جون 2015 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دفاتر میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے فہرستیں آویزاں کردی گئی ہیں ۔حلقہ بندیوں پر اعتراضات 12 جون سے 30جون کے درمیان وصول کئے جائیں گے جبکہ حتمی فہرستیں 28 جولائی کو شائع کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اعتراضات نمٹانے کیلئے6ٹریبونل قائم کردیئے ہیں۔

کراچی میں 2، حیدر آباد، میرپور خاص، سکھراور لاڑکانہ میں ایک ایک ٹریبونل قائم کیا گیا ہے۔نئی حلقہ بندیوں کے بعد کراچی کے شہری علاقوں میں 213 یونین کمیٹیاں، 6 ضلعی میونسپل کارپوریشن اور ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن قائم کی جائیں گی اور دیہی علاقوں پرمشتمل کراچی کی 22یونین کونسلز بنائی جائیں گی جن میں 17 ملیر اور پانچ ضلع غربی میں ہوں گی۔