خضدار ،ٹریفک کاالمناک حادثہ ،بچہ اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

جمعرات 11 جون 2015 16:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) خضدار کے قریب ٹریفک کا ایک اور المناک حادثہ ،بچہ اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والا خاندان کراچی سے قلعہ عبداللہ جارہا تھاایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعشوں کو ٹیچنگ ہسپتال پہنچائی گئی لیویز کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے خضدار سے 35کلو میٹر فاصلے پر سمان تنگ کے قریب ٹو ڈی کار گاڑی نمبر AVB-505کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب گاڑی کا اگلا ٹائر برسٹ ہوگیا اور وہ بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری ۔

جس کے نتیجے میں عبدالقدیر کاکڑ مسماةبی بی (ج)بی بی (م)مو قع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ سالہ عمرخان اور پینتیس سالہ عبدالحنان زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمی اور نعشوں کو ایدھی ایمبولینس کے رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس گاڑیوں اور لیویز فور س کے اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال خضدا رپہنچائی ۔ جہاں کمسن بچہ عمرخان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے خاندان کے افراد کا تعلق قلعہ عبداللہ کلی عبدالرحمن سے تعلق ہے جو کراچی سے اپنے آبائی علاقہ قلعہ عبداللہ جارہے تھے کہ انہیں حادثہ پیش آیا ۔

ضروری کارروائی کے بعد نعشوں اور زخمی شخص کو ان کے خاندان کے حوالے کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ سمان تنگ اور پیرو عمرکے مقام پر قومی شاہراہ پر خطرناک موڑکی وجہ سے اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔ رواں ہتے پیرو عمر اور سمان تنگ کے موقع پر یہ دوسراخطرناک حادثہ تھا کہ جس نے چار افراد کی جان لے لی۔

متعلقہ عنوان :