ممکنہ بارشوں اور قدرتی آفات سے قبل انتظامات مکمل کر نا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کمشنر کراچی

جمعرات 11 جون 2015 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے نتیجے میں ہونے والی با رشوں سے جہا ں غیر متوقع و تبا ہ کن پانی علاقوں میں داخل ہو جا تا ہے وہا ں دوسری جانب اس تیز رفتار برساتی پانی کے بہا ؤ ں کی وجہ سے بر ساتی و نکا سی آب کے نا لو ں اور پر نا لو ں پر بھی دبا ؤ ں بڑھ جا تا ہے جس کے با عث خستہ حال اور کچرے کی وجہ سے بند نا لے اُبلنااو ررسنا شروع کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں گندہ پانی بر ساتی پانی کے ساتھ مل کر املاک اور انسانی جا نو ں کو نقصان پہنچاتاہے لہذا ممکنہ با رشوں کے پیش نظر شہر بھر کے تمام بر ساتی اور نکا سی آب کے نا لو ں اور پر نا لو ں کی وقت سے قبل صفائی اور مر مت کر وائی جا ئے او راس ضمن میں تمام وسائل بر وے کا ر لا نے کے ساتھ ساتھ ضلعی افسران خود ان کی نگرانی کریں ،ان خیالات کا اظہا ر انھو ں نے کمشنر آفس میں ممکنہ با رشوں کے پیش نظر شہر کے نا لو ں اور پر نا لو ں کی صفائی سے متعلق ایک اہم نے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ،اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون جاوید صبغت اللہ مہر، ایڈیشنل کمشنر ٹو حاجی احمد ،ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ محتر مہ روبینہ آصف کے علاوہ دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں بتایا گیا کہ ممکنہ با رشوں کے پیش نظر کراچی میں نا لو ں اور پر نا لو ں کی صفائی کا کا م شروع کیا جا چکا ہے اور ان کاموں کا جا ئزہ اور انسپکشن کمشنر آفس سے ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ روبینہ آصف کر رہی ہیں ،محترمہ روبینہ آصف نے بتایا کہ اب تک کراچی کی تین ڈی ایم سیز میں نا لو ں کی صفائی کے کام کا آغاز کیا جا چکا ہے اور وہ خود روزانہ کی بنیا د پر ان کاموں کی نگرانی کررہی ہیں اس مو قع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ تبدیل ہو ئے مو سم کے پیش نظر یہی درست وقت ہے نا لو ں اور پر نا لو ں کی صفائی کا، اور یہ عمل اب روزانہ کی بنیا د پر جاری رہنا چاہیئے تاکہ با رش میں شہریو ں کو مشکلا ت کا سامنا نہ کر نا پڑے ،انھو ں نے مزید کہا کہ ضلعی افسران نا لو ں کی صفائی سے متعلق سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بھی متحرک کریں تاکہ وہ شہر بھر سے فضلا جمع کر کے ٹھکانے لگائے ،انھو ں نے مزید کہا کہ ڈی ایم سیز کی جا نب سے نا لو ں کی صفائی کا کام جس تیزی سے ہنگامی بنیا دوں پر کیا جا رہا ہے اسی طرح دیگر انتظامی ادارے بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے شہر کے بڑے نا لو ں و پر نا لو ں کی صفائی کا کام فوری شروع کر دے تاکہ شہریوں کو با رشوں کے دوران پر یشانی اٹھا نی نہ پڑے ،کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ قدرتی آفات سے قبل انتظامات مکمل کر نا حکومت کی اولین ترجیح ہے لہذا تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے حصے کا کام وقت سے قبل انجام دیں تاکہ وقت گزرنے کے بعد شہریو ں اور اداروں کو پر یشانی نہ اٹھا نی پڑے انھو ں نے مزید کہاکہ نا لوں کی بندش اور خستہ حا لی کے سبب گندہ پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو جا تا ہے جس کے بعد بیما ریاں اور گندگی شہر کو اپنی لپٹ میں لے لیتی ہے جس کا نتیجہ مہلک بیما ریوں کی صورت میں نکلتا ہے ،انھو ں نے مزید کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کریں اور چھوٹی بڑی گلیو ں اور شاہراہوں پر مو جو د نا لوں اور پر نا لو ں کی صفائی اپنی نگرانی میں کروائیں ۔