اوکاڑہ ،بااثر قبضہ مافیا نے بیوہ کے مکان پر قبضہ کر لیا ،لاکھوں روپے کا گھریلو سامان بھی چوری کر لیا

جمعرات 11 جون 2015 16:38

اوکاڑہ کینٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)بااثر قبضہ مافیا نے بیوہ کے مکان پر قبضہ کر لیا اور لاکھوں روپے کا گھریلو سامان بھی چوری کر لیا بیوہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 55ٹو ایل کی رہائشی بیوہ شگفتہ بی بی کے مکان پر قاری رونق علی ولد میاں سکنہ چک نمبر 55ٹو ایل نے قبضہ کر لیا ہے قاری رونق علی قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے قاری رونق علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میرے مکا ن کی دیواریں توڑ کر قبضہ کیا ہے میرے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا گھریلوسامان بھی چوری کرلیا ہے بیوہ شگفتہ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ رونق علی سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے جسکی وجہ اس کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں ہو رہی بیوہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آر پی او ساہیوال فیصل شاہکار اور ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا سے مطالبہ کیا ہے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور میرا مکان قبضہ مافیا سے واہ گزار کرایا جائے ۔