سلمان نے کردی رتھک کی چھٹی

جمعرات 11 جون 2015 16:34

سلمان نے کردی رتھک کی چھٹی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)سلو بھائی کی بڑھ گئی ہے پھر مارکیٹ، ڈائریکٹر کبیر خان سوچ رہے ہیں کہ اگلی فلم سے نکال باہر کیا جائے رتھک روشن کو اور دبنگ خان کو کاسٹ کیا جائے۔بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیر خان کو بھا گئی ہے اداکاری سلمان خان کی۔

(جاری ہے)

فلم ابھی آئی نہیں لیکن وہ ہر جگہ چلبل پانڈے جی کے گن گاتے پھر رہے ہیں۔بنانے جارہے تھے رتھک روشن کو لے کر نئی فلم، لیکن اداکار دکھا رہے ہیں نخرے ،رتھک روشن کے تاریخیں نہ دینے کے مدعے نے پریشان کیا ڈائریکٹر کو اور اب انہوں نے سوچنا شروع کردیا کہ کیوں ناں اس فلم کے لیے بھی سلمان خان کو ہی ہیرو بنایا جائے۔