کوشش ہوتی ہے غلطیوں کو نہ دہراؤں‘ اجے دیو گن

جمعرات 11 جون 2015 16:28

کوشش ہوتی ہے غلطیوں کو نہ دہراؤں‘ اجے دیو گن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی غلطیوں کو نہ دہراؤں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیسہ سکرپٹ دیکھ کر فلم سائن کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے جرائم اور فارمولہ فلمیں پسند نہیں ہیں بلکہ صرف ایسی فلمیں پسند ہیں جو اصلاحی اور سبق آموز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سیرو تفریح کا شوقین ہوں میں بیرون ملک فلم کی شوتنگ بہت انجوائے کرتا ہوں تاہم فیملی کے ساتھ بیرون ملک جانے کا مزہ آتا ہے۔