اسلام آباد : قومی اسمبلی میں بھارتی قیادت کے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 16:25

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) :اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، قومی اسمبلی میں بھی بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف مذمتی قرار دادا متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے.

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں قرارداد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کی جس کا متن یہ تھا کہ بھارتی وزیر اعظم اور وزرا کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہیں بھارتی وزیر اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تقسیم کر نے کا اعتراف کیا ہے پاکستان میں پیدا ہوئے خراب حالات میں بھی بیرونی ہاتھ ملوث ہے.

جبکہ پاکستان خطے کی سلامتی اور امن کے لیے مسلسل کام اور کوششیں کر رہا ہے. وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ایوان میں اکثریت کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے.