حکومت کا اسٹیل ملز کی نجکاری دسمبر تک کرانے کا فیصلہ
جمعرات 11 جون 2015 16:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈالرز نے مزید رنگ دکھانا شروع کردیئے، حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری رواں سال دسمبر تک کرنے کا فیصلہ کرلیا، کنشورشئیم نے ادارے کا دورہ کر کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سرکاری اداروں کی نجکاری عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط کا حصہ ہے۔
حکومت نے کروڑوں ڈالر پر مشتمل اگلی قسط کے حصول کیلئے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے لئے کوششیں تیز کردیں۔(جاری ہے)
گذشتہ ہفتے اجلاس میں مالی مشیر اور دیگر حکام نے مختلف امور کا جائزہ لیا۔چند روز قبل آئی ایم ایف کے وفد نے اسٹیل ملز کا دورہ کیا۔اور اب کنسورشئیم پاکستان اسٹیل ملز پہنچ گیا۔جہاں مختلف شعبوں کے سربراہان سے مل کر تفصیلات طلب کیں۔مشینری، پرزہ جات اور اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔کنسورشئیم میں چائنا ڈیولپمنٹ بینک، پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی، اباکس کنسلٹنگ ٹیکنالوجی اور دیگر شامل ہیں۔چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا ہے ادارہ رواں سال دسمبر یا جنوری دوہزار سولہ تک فروخت کردیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.