اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

جمعرات 11 جون 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کے بعد ٹیم کا اعلان کل جمعہ کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے بتایا کہ ٹرائلز میں 28 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور 18 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل جمعہ کو کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین صلاح الدین جبکہ ممبران میں چوہدری ارشد، ایاز محمود ، خالد بشیر اور مصدق حسین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لئے 15 جون کو بیلجیئم روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :