قومی کھلاڑیوں کی فٹنس اور انجریز پر حیرت ہوتی ہے، قومی ٹیم کو ہیڈ کوچ نہیں بلکہ ایڈوائزر کی ضرورت ہے، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شکست کھیل کا حصہ ہے، امید ہے ٹیم سری لنکا میں عمدہ پرفارم کر ے گی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 11 جون 2015 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے سری لنکا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریزکے لیے ان کی نیک خواہشات قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ ٹیم سری لنکا میں عمدہ پرفارم کر ے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ملک میں سکول کرکٹ پر توجہ نہیں دی جارہی ہے، سکول کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے،انہیں آج کے دور کے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس اور انجریز پر حیرت ہوتی ہے۔جاوید میانداد کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف شکست کھیل کا حصہ ہے،قومی ٹیم کو ہیڈ کوچ نہیں بلکہ ایڈوائزر کی ضرورت ہے۔