لیبیا میں تمام فریق شراکت اقتدار کے معاہدے کو تسلیم کریں، اقوام متحدہ
جمعرات 11 جون 2015 16:14
برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )اقوام متحدہ اور بڑی عالمی طاقتوں نے لیبیا میں حریف فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ شراکت اقتدار کے معاہدے کو قبول کرتے ہوئے چار سال سے جاری لڑائی، دہشت گردی اور سیاسی انتشار کو ختم کریں۔عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں اقوام متحدہ کے سفارتکاروں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہونے والے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ لیبیا کے مسئلے کا واحد پائیدار حل تمام سیاسی فریقوں کی شمولیت میں مضمر ہے۔
انھوں نے تمام لیبیائی فریقوں پر زور دیا کہ وہ معاہدے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کریں۔لیبیا سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد نمائندے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سفارتکار برلن میں ہونے والی بات چیت میں شریک ہوئے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں یورپی یونین، اٹلی، اسپین اور لیبیا کے شمالی افریقی پڑوسی ممالک کے مندوب میں یہاں موجود تھے۔
لیبیا میں ایک طویل عرصے تک حکمران رہنے والے معمر قذافی کے 2011ء میں اقتدار کے خاتمے کے بعد سے یہ ملک بدامنی اور انتشار کا شکار چلا آرہا ہے۔مذہبی انتہا پسندوں نے دارالحکومت طرابلس پر گزشتہ سال قبضہ کر کے ایک حریف حکومت قائم کر لی تھی جس کی وجہ سے بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کو ملک کے مشرقی حصے میں منتقل ہونا پڑا۔شدت پسند گروپ داعش نے بھی اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.