بوسنی مسلم دستوں کے سابق کمانڈر ناصر اورچ سوئٹزرلینڈ سے گرفتار

جمعرات 11 جون 2015 16:13

سراجیوو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بوسنی مسلم دستوں کے سابق کمانڈر ناصر اورچ کو سوئٹزرلینڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس سرب حکام نے اورچ کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

(جاری ہے)

سرب حکومت 48 سالہ اورچ اور ان کے چار ساتھیوں پر جنگی جرائم کے الزامات عائد کرتی ہے۔ ان پر جولائی 1992ء میں نو سرب باشندوں کو ہلاک کرنے کا بھی الزام ہے۔ 2006ء میں اورچ کو جنگی جرائم کی عالمی عدالت نے دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ دی ہیگ کی عدالت کے مطابق ناصر اورچ نے قتل کی اس واردات کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تھے۔