نریندر مودی نے بنگلہ دیش لبریشن وارایوارڈ واجپائی کے حوالے کردیا

جمعرات 11 جون 2015 16:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش لبریشن وارایوارڈبی جے پی کے رہنما اٹل بہاری واجپائی کے حوالے کردیا۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے اٹل بہاری واجپائی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے بنگلہ دیش لبریشن وارایوارڈ سابق وزیراعظم کی رضاعی بیٹی ندوستا بھٹاچاریہ اور انکے شوہر رنجن بھٹاچاریہ کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نریندرموودی نے بنگلہ دیش کے حالیہ دورے کے دورانبنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تقریب کے دوران واجپائی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا تھا۔ بنگلادیش نے یہ ایوارڈ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو پاکستان توڑنے اور غیرمستحکم کرنے کے اعتراف میں دیا۔ 1971میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کو توڑنے اور غیر مستحکم کرنے کی سازش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :