جوڈیشل انکوائری کمیشن کو 90فیصد قومی و صوبائی حلقوں کے فارم 15 کا ریکارڈ موصول
جمعرات 11 جون 2015 16:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن کو 90فیصد قومی و صوبائی حلقوں کے فارم 15 کا ریکارڈ موصول ہوگیا‘ قومی اسمبلی کے 62ہزار 990پولنگ سٹیشنز میں سے 20ہزار 672 کے فارم پندرہ غائب ‘ 6ہزار 802 تھیلے کھلے پائے گئے جبکہ 687 تھیلے غائب ہیں‘ وزیراعظم نواز شریف کے حلقہ این اے 120 کے 220 میں سے 114 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 غائب ہیں‘ عمران خان کے حلقہ این اے 56میں 225 پولنگ سٹیشنز میں سے 34پولنگ سٹیشنز کے فارم 15غائب‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ این اے 52 کے 351 میں سے 59پولنگ سٹیشنز کے فارم 15غائب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جوڈیشل انکوائری کمیشن کو اہم رہنماوٴں کے حلقوں سمیت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 90فیصد حلقوں میں فارم پندرہ کا ریکارڈ موصول ہوگیا۔(جاری ہے)
ریکارڈ کے مطابق قومی اسمبلی کے 272حلقوں میں سے 241 کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی کے 62ہزار 990پولنگ سٹیشنز میں سے 20ہزار 672 کے فارم پندرہ غائب ‘ 6ہزار 802 تھیلے کھلے پائے گئے جبکہ 687 تھیلے غائب ہیں‘ پنجاب اسمبلی کے 39ہزار پولنگ سٹیشنز میں سے 12ہزار پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں 4655 تھیلے کھلے پائے گئے‘ 461 تھیلے غائب ہیں۔
بلوچستان کے 51حلقوں میں سے 35حلقوں کی رپورٹ انکوائری کمیشن کو منتخب ہوئی جبکہ خیبرپختونخواہ کے 99حلقوں میں سے 96کی رپورٹ انکوائری کمیشن کو وصول ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے گیارہ ہزار پولنگ سٹیشنز میں سے پانچ ہزار پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہیں۔ دو ہزار 602 تھیلے کھلے پائے گئے‘ سندھ اسمبلی کے 131حلقوں میں 103کی رپورٹ کمیشن کو موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے حلقہ این اے 120 کے 220 میں سے 114 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 غائب جبکہ 45 تھیلے کھلے پائے گئے ‘ عمران خان کے حلقہ این اے 56میں 225 پولنگ سٹیشنز میں سے 34پولنگ سٹیشنز کے فارم 15غائب‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ این اے 52 کے 351 میں سے 59پولنگ سٹیشنز کے فارم 15غائب ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.