Live Updates

لاہور : دھرنے کے موجد عمران خان ہیں ، جو بھی دھرنا دے گا اس کا گناہ اور ثواب عمران خان کے سر ہو گا، وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 16:02

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نابینا افراد کے مسائل مکمل طور پر حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کو ڈیلی ویجز پر ملازمتیں دی جائیں گی، تاہم نا بینا افراد کی دو تین یونین ہونے کی وجہ سے بات چیت میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ حکومت نابینا افراد کو روزگار دے رہی ہے ، کوٹہ سسٹم کے تحت ریگولر بھی کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی ملازمتوں کا کوٹہ 2 سے 3 فی صد کر دیاگیا ہے ،۔

عمران خان سے متعلق انہوں نےکہا کہ عمران خان ڈس ابیل افراد کی درجہ بندی میں سب سے اوپر ہیں اور دھرنے کے موجد ہیں جب بھی کہی بھی دھرنا ہو گا اس کا گناہ اور ثواب عمران خان کے سر ہو گا۔بھارتی دھمکیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جرات نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔ ہمیں مل کر بات کرنا ہو گی تا کہ خطے سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ ڈکٹر طاہر القادری علیل ہیں میری اطلاعات کے مطابق ان کو دل کا عارضہ ہے ہم ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات