اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سر براہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 15:48

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سر براہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جے ایف تھنڈر کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا. وزیر اعظم نواز شریف نے ائیر چیف مارشل کو یقین دہانی کروائی کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اور ان پر قابو پانے کے لیے پاک فضائیہ کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے.