مشاہد اللہ خان نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کو بزدل حسینہ قرار دیے دیا

جمعرات 11 جون 2015 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کو بزدل حسینہ قرار دیتے ہوئے سینٹ میں بھارتی وزیر اعظم کے ڈھاکہ میں نفرت انگیز بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ جو لوگ گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا تو یہ حال ہے کہ جب بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹیم جیتی ہے تو وہ سٹیڈم سے باہر نکل جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم گرجنے والے نہیں بلکہ برسنے والے ہیں ۔