سینیٹر چودھری تنویر کا مو دی کو قاتل کا خطا ب

جمعرات 11 جون 2015 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سینیٹر چودھری تنویر خا ن نے ہندوستانی وزیر اعظم کو قاتل مودی کا خطاب دے دیا ۔ سینٹ میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بنگلہ دیش کے قیام اور پاکستان کو دو لخت کرنے کے حوالے سے دیئے جانے والے متنازعہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی گجرات اور بنگلہ دیش میں قتل عام پر وزیر اعظم مودی کو قاتل مودی کا خطاب دے دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نریندر مودی کو کتے کی دم قرار دے دیا تاہم چیئرمین سینٹ نے قاتل کی دم کے الفاظ سینٹ کی کارروائی سے حذف کرنے کی ہدایت کر دی ۔