پنجاب اسمبلی۔۔۔ ‘میں کیسے مان جاؤں کہ وہ دور جاکے رویا ہو گا ‘وحید گل

میں دور جا کر نہیں رورہا بلکہ پنجاب اسمبلی کے فلو ر پر سب کے سامنے رورہا ہوں‘میاں طاہر کے جواب پر ایوان میں اراکین کے قہقے

جمعرات 11 جون 2015 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پنجاب اسمبلی (ن) لیگ کے رکن اسمبلی وحید گل کے شعر پر ایوان میں میاں طاہر کے دلچسپ جواب میں اراکین اسمبلی قہقہے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب میاں طاہر وزراء پر تنقید کر رہے تھے تواسی دوران (ن) لیگ کے رکن اسمبلی میاں وحید نے چوہدری طاہر کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ میرے پاس سے گز ر گیا میرا حال تک نہ پو چھا “میں کیسے مان جاؤں کہ وہ دور جاکے رویا ہو گا “تو اس پر میاں طاہر نے جواب دیتے ہوئے کہا میں دور جا کر نہیں رورہا بلکہ پنجاب اسمبلی کے فلو ر پر سب کے سامنے رورہا ہوں جیسے اراکین اسمبلی قہقے لگاتے رہے ۔