سپیکر پنجاب اسمبلی نے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر وسیم اختر کی ”رحم “کی ”اپیل “کو مستر دکر دیا

جمعرات 11 جون 2015 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر وسیم اختر کی ”رحم “کی ”اپیل “کو مستر دکر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرار ت کے روزپنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں جب ڈاکٹر وسیم اختر نے ضمنی سوال کر نے کی کوشش کیں تو اس پر سپیکر نے کہا کہ اس پر3ضمنی سوال ہو چکے ہیں اس لیے مزید سوال نہیں ہو سکتے جس پر وسیم اختر نے کہا کہ میں آپ سے ”رحم “کی اپیل کر تاہوں اس کو منظور کر لیں اور مجھے سوال کر نے کی اجازت دی جائے مگر سپیکر نے انکی رحم کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے انکو مزید سوال کر نے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔