رکن اسمبلی رانا شمشاد احمد اور انکے بیٹے کے قتل میں ملوث منصوبہ سازوں کا فیملی سمیت دوبئی فرار ہونے کا انکشاف

جمعرات 11 جون 2015 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کر نل (ر) شجاع خانزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ رکن اسمبلی رانا شمشاد احمد خان اور انکے بیٹے کے قتل میں ملوث منصوبہ سازوں کا فیملی سمیت دوبئی فرار ہو چکے ہیں جبکہ باقی95فیصد ملزمان گر فتار ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ کر نل (ر) شجاع خانزادہ نے ایوان کو بتایا کہ پو لیس مذکورہ افراد کے قتل میں ملوث لوگوں اور اسکی منصوبہ بندی کر نیوالے کے بارے میں مکمل آگاہ ہو چکی ہے اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں نے قتل کی منصوبہ بندی کی ہے وہ قتل کے فوری بعد اپنی فیملی سمیت دوبئی فرار ہو چکے ہیں اور انکو پاکستان واپس لانے سمیت دیگر ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بعد جلد تمام افراد کو گر فتار کر لیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :