بھارت کا جھوٹ سامنے آ گیا، بھارت کا میانمار کا آپریشن جھوٹ کا پلندہ تھا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 15:09
بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : بھارت کا میانمار میں آپریشن کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا، بھارت نے میانمارمیں آپریشن کی تصاویز لگائی تھیں جنہیں 24 گھنٹے کے بعد جھوٹا ثابت کر دیا گیا، دعویٰ جھو ٹا ثابت ہونے پر بھارتی وزارت دفاع بھی نیند سے جاگ گئی اور کہا کہ ہم نے کوئی تصاویر جاری نہیں کیں.
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا نے بھی میانمار میں آپریشن کی بڑھا چڑھا کر رپورٹنگ کی جس نے بھارت کے میانمار میں آپریشن کے دعوے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے، میڈیا کے مطابق انڈیا ٹوڈے نے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ بھارت نے میانمار میں آپریشن کے دوران 50 سے 100 باغیوں کو ہلاک کیا گیا، اور آپریشن تین بجے شروع ہوا اور رات تک جاری رہا، جبکہ بھارت اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے باغیوں کے دو کیمپوں کو نشانہ بنایا اور آپریشن محض 45 منٹ جاری رہا.
اب اگر نقشے پر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے دونوں کیمپس ایک دوسرے سے طویل فاصلے پر موجود ہیں اب یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ بھارتی فوج نے 45 منٹ میں کس طرح اتنا طویل فاصلہ طے کر کے آپریشن کیا اور باغیوں کو نشانہ بنایا. بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میانمار کی حکومت کو حملے سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا لیکن وزارت دفاع کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ میانمار حکومت کو آپریشن سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا تاکہ بھارتی فوج کے اس خفیہ آپریشن سے پردہ نہ اٹھ جائے.مزید بین الاقوامی خبریں
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.