گزشتہ نیلامی کے مقابلہ میں مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا

جمعرات 11 جون 2015 14:58

ڈھاکہ ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نیلامی کے دوران فروخت کیلئے پیش کی جانے والی چائے کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

چٹا گانگ میں نیلامی کے دوران چائے کے سودے 204.47 ٹکا فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نیلامی کے دوران 12لاکھ 70ہزار کلو گرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس میں سے 6فیصد چائے فروخت نہیں ہوسکی جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران 10لاکھ کلو گرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی تھی۔