ترقی پانے والے سول سروس کے گریڈ 22 کے افسران کی وزیر اعظم سے ملا قات
جمعرات 11 جون 2015 14:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے حال ہی میں ترقی پانے والے سول سروس کے گریڈ 22 کے افسران نے ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم نے افسران کو مبارکباد دی ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران نے ملاقاتکی اس موقع پر وزیر اعظم نے افسران کو مبارکباد دی اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول سرونٹس ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور افسران اپنے تجربے کا فائدہ عوام تک پہنچائیں اور اپنی کارکردگی سے ماتحتوں کے لئے ایک اچھی مثال بنیں اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کے لئے کام کریں اس موقع پر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے باصلاحیت افسران کی ٹیم تشکیل دی جائے ۔
افسران سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملکی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گزشتہ دو سالوں کے دوران کسی افسر کا سیاسی بنیادوں پر تبادلہ نہیں کیا گیا اور مسلم لیگ کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی بلکہ کارکردگی پر یقین رکھتی ہے اور وہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے ثمرات واضح طو رپر نظر آ رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.