اداکارہ صوبیہ خان 14جون کو مری سے لاہور واپس آئیں گی

جمعرات 11 جون 2015 14:42

اداکارہ صوبیہ خان 14جون کو مری سے لاہور واپس آئیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) اداکارہ صوبیہ خان 14جون کو مری سے لاہور واپس آئیں گی ۔ اداکارہ ان دنوں مری میں ہدایت کار ارشدخان کی فلم ”پٹھان ان دبئی“ اور ہدایتکار شاہد رانا کی فلم ”حیدر خان“کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں اور اپنے حصے کا کام مکمل کروانے کے بعد صوبیہ خان 14جون کو لاہور واپس آجائیں گی ۔

(جاری ہے)

صوبیہ خان ان دنوں تین فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں جس میں ہدایت کار ارشد کی دو فلمیں اور ہدایت کار شاہد رانا کی ایک فلم شامل ہیں ۔عید الفطر پر صوبیہ خان کی دو فلمیں ریلیز ہونگی ۔ جبکہ فلم” حیدر خان“کو عیدالفطر کے بعد نمائش کیلئے پیش کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :